0
Thursday 17 Jun 2021 11:11

کسی شخص کے انفرادی فعل کو ادارے سے جوڑنا مناسب نہیں، طاہر اشرفی

کسی شخص کے انفرادی فعل کو ادارے سے جوڑنا مناسب نہیں، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ علماء بورڈ اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کسی شخص کے انفرادی فعل کو ادارے سے جوڑنا مناسب نہیں۔ ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ لاہور واقعے کی فرانزک تحقیقات کرائی جائیں اور جرم ثابت ہونے ہر مجرم کو الٹا لٹکا دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق المدارس کو واقعہ کا علم ہونے پر نوٹس لینا چاہیے تھا۔ خیال رہے کہ لاہور کے علاقے صدر کے مدرسے میں عمر رسیدہ استاد کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی تھی۔ ویڈیو میں جمعیت علمائے اسلام لاہور کا نائب امیر مفتی عزیز الرحمان اپنے شاگرد صابر شاہ کے ساتھ زیادتی کرتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد طالب علم صابر شاہ نے الزام عائد کیا کہ مفتی عزیز الرحمان کے بیٹے بلیک میل کر رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں، اگر انصاف نہ ملا خود کشی کر لوں گا۔
خبر کا کوڈ : 938493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش