0
Friday 18 Jun 2021 02:38

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 10 سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.29 سے بڑھا کر 9.35 فیصد اور ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.64 سے بڑھا کر 8.76 فیصد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7.14 سے بڑھاکر 7.20 فیصد گئی جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع برقرار رہے گی۔ علاوہ ازیں بہبود، پنشنرز، شہداء فیملی سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکاونٹ پر شرح منافع برقرار رہے گی۔ قومی بچت اسکیموں کے لیے اعلان کردہ نئی شرح منافع کا اطلاق جمعرات سے کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 938634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش