0
Tuesday 22 Jun 2021 09:41

امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیے تو پاکستان پھر دہشتگردوں کا ہدف بنے گا، عمران خان

امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیے تو پاکستان پھر دہشتگردوں کا ہدف بنے گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔  وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ طاقتور امریکا 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا توپاکستان میں اڈوں سے یہ کیسےممکن ہے؟ اور اگر امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیےتو پاکستان پھر دہشتگردوں کا ہدف بنے گا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان عوام کے فیصلے سے بننے والی حکومت کی تائید کرے گا،  افغانستان میں کسی بھی دھڑے کی حمایت نہیں کرتے، ماضی میں ایک دھڑےکی حمایت سے پاکستان نے غلطی کی جسے دہرایا نہیں جائے گا۔ وزیراعظم نے اپنے مضمون میں افغانستان میں سیاسی امن عمل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طاقتور امریکا 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا تو پاکستان میں اڈوں سے یہ کیسے ممکن ہے؟ اگر امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیے تو پاکستان پھر دہشتگردوں کاہدف بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی افغان جنگ میں بہت نقصان برداشت کیا، اب پاکستان ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عمران خان نے اپنے مضمون میں افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان کا افغانستان میں ایک ہی ہدف ہے، سیاسی امن عمل، جس کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 939374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش