0
Tuesday 22 Jun 2021 21:54

جی بی بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

جی بی بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ عوامی نمائندوں میں بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حُسین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت حکومت کی جانب سے بجٹ کی غیر منصفانی تقسیم پر ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپوزیشن ممبران کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر وزیر اعلیٰ اور ٹیم اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کریگی تو اپوزیشن ممبران بھی کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔ بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کسی صورت قبول نہیں، حکومت کے اس آمرانہ رویے پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت اگر بجٹ کے غیر منصفانہ تقسیم کے فارمولے کو واپس نہیں لے گی تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا اور بجٹ پیش ہونے نہیں دینگے۔ جی بی کے تمام حلقوں میں مسائل ہیں، تمام حلقوں میں ترقیاتی پراجیکٹس کے لئے یکساں بجٹ فراہم کیا جائے۔ اپوزیشن ممبران کے حلقوں میں بھی وہی مسائل ہیں جو حکومتی ممبران کے حلقوں میں ہیں۔ حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تمام حلقوں کے لئے یکساں ترقیاتی بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے ورنہ ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ نون کے ممبران اسمبلی غلام محمد، انور خان جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی انجینیر اسماعیل، سعدیہ دانش، غلام شہزاد آغا، جمعیت علمائے اسلام کے رُکن اسمبلی رحمت خالق اور بی این ایف کے رُکن اسمبلی نواز خان ناجی نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 939498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش