0
Thursday 24 Jun 2021 13:21

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال، تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال، تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال جاری ہے، پہلے روز کنٹریکٹرز نے تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ جو ٹینکرز ملک بھر میں جہاں ہیں انہیں وہیں روک دیا گیا، انکم ٹیکس ریٹ 3 فیصد سے 2 فیصد کیا جائے، انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ریٹ 3.5 فیصد سے 2.5 فیصد ہونا چاہیے۔ کنٹریٹرز نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وائٹ آئل پائپ لائن شروع ہونے پر ٹینک لاری کو روڈ کا شیئر دیا جائے۔ دوسری جانب بلوچستان کے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اجلاس طلب کرلیا۔ ٹرانسپورٹر عبدالصبور نے بتایا کہ ہم صوبے میں ہڑتال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کے اجلاس میں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کیلئے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے، مکران کی مسافر کوچز پہلے سے ہڑتال پر ہیں، آئل ٹینکرز بے شمار مسائل سے دوچار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 939833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش