0
Thursday 24 Jun 2021 21:07

بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کا رجحان جاری، 1321 ہلاک

بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کا رجحان جاری، 1321 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مہلک وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 54069 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ اس عرصہ کے دوران 1321 افراد کی موت واقع ہوگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 30082778 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 391981 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 68885 ہے جب کہ اس وقت ملک میں 627057 سرگرم کیس ہیں۔ ادھر جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 448 نئے کیس سامنے آئے۔ ان میں 265 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 183 کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 939880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش