0
Friday 25 Jun 2021 23:28

جرمنی، حماس کے پرچم یا مونوگرام کی نمائش پر پابندی عائد

جرمنی، حماس کے پرچم یا مونوگرام کی نمائش پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ برلن کی جانب سے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے دہشتگرد قرار دیئے جانے کے ایک سال کے بعد، آج جرمنی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے پرچم و مونوگرام کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج جرمنی کے فیڈرل پارلیمنٹ نے حکمران جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین، کرسچن سوشل یونین اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے پیش کردہ بل کو منظور کرتے ہوئے جرمن سرزمین پر حماس کے پرچم یا مونوگرام کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ عرب ای مجلے عرب48 کے مطابق یہ اقدام ایک ایسی صورت میں اٹھایا گیا ہے جب قبل ازیں اسرائیلی مظالم کے خلاف جرمن سرزمین پر حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے حماس کے پرچم و مونوگرام کی وسیع نمائش کی جاتی تھی جس میں، غاصب صیہونی رژیم کے خلاف ہونے والے حالیہ عظیم احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں مزید وسعت پیدا ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 940059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش