0
Saturday 26 Jun 2021 17:24

بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کا فیصلہ کر لیا

بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ بجٹ سیشن کے پہلے اجلاس میں بدنظمی کے بعد حکومت بلوچستان نے اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے خلاف بجلی روڈ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی تھی، جس کے بعد متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بڑھنے لگا اور انہوں نے بجلی روڈ تھانے میں دھرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ حکومت نے مسلسل ان سے مذاکرات کی کوشش کی، مگر اپوزیشن کا مطالبہ یہی تھا کہ حکومت ان کے خلاف درج شدہ ایف آئی آر واپس لے۔

پانچ روزہ احتجاج کے بعد بلآخر حکومت بلوچستان نے مشاورت کے بعد ایف آئی آر واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے رولنگ دیتے ہوئے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ ایف آئی آر واپس لے لی جائے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے ایف آئی آر واپس لینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 940211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش