0
Sunday 27 Jun 2021 19:49

آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کا انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کا انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام نے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں الیکشن 2021ء کیلئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے اور متعدد سیاسی رہنما اپنی اپنی جماعتیں چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں شامل ہونے کا اعلان کر رہے ہیں، جبکہ کئی جماعتیں انتخابات میں دوسری جماعت کی حمایت کرتی نظر آ رہی ہیں۔ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابت میں آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، اور اپنے تمام امیدواروں کو انتخابات 2021ء میں پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں بٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ آل جموں کشمیر جمیعت علماء اسلام کے وفد نے امیر جماعت قاضی محمود الحسن کی قیادت میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس سے ملاقات کی، اس موقع پر قاضی محمود الحسن کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا۔ سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 940355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش