0
Monday 28 Jun 2021 11:58

سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے حقوق غصب کیے، عثمان بزدار

سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے حقوق غصب کیے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کیے،ہماری حکومت نےجنوبی پنجاب کواس کا حق واپس کیا ہے۔ عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکا دیا، اب سے جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی شہر کو منتقل ہوں گے نہ کسی اور منصوبے پر خرچ کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ماضی میں نہ صرف پسماندہ رکھا گیا بلکہ گمراہ کن اعداد و شمار سےعوام کو دھوکہ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 940449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش