0
Tuesday 29 Jun 2021 05:09

ایم ڈبلیو ایم وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے ملاقات

ایم ڈبلیو ایم وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری کی قیادت میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس سے سی سی پی او آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محرم الحرام کی آمد کے موقع پر شہر کراچی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے مضبوط کورآڈینیش کی ضرورت اور علمائے کرام اور ذاکرین عظام پر من گھڑت ایف آئی آرز کے سلسلے کی روک تھام پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے وفد نے محرم الحرام سے قبل علمائے کرام کی سیکیورٹی واپس لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ وفد میں علامہ مبشر حسن، مولانا آل حسن، عسکری رضا، میر تقی ظفر اور زین رضوی بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 940608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش