0
Thursday 1 Jul 2021 17:00

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا لاہور کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے، ہم نے لاہور کو انتظامی لحاظ سے تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، لاہور کو سابق دور حکومت کے تیسرے سال میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے بجٹ کو نکال کر 67 ارب کی لاگت کے پراجیکٹ دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے لاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے، ہم نے لاہور کو انتظامی لحاظ سے تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا، ہم لاہور کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کو سابق دور حکومت کے تیسرے سال میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے بجٹ کو نکال کر 67 ارب کی لاگت کے پراجیکٹ دیئے گئے، ہم نے اپنے تیسرے سال میں لاہور کو 86 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے دیئے ہیں، لاہور میں راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ گیم چینجر منصوبے ہیں۔ لاہور میں سرفیس ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنائے جا رہے ہیں۔

بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے انڈر گرانڈ ٹینک بن رہے ہیں، دلکش لاہور، الیکٹرک بسیں، ایک ہزار بیڈ کا نیا جنرل ہسپتال، گنگارام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک اور چلڈرن یونیورسٹی لاہور کے منصوبے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی میں 25 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر، شاہکام چوک اوورہیڈ برج، گلاب دیوی ہسپتال انڈرپاس اور شیرانوالا اوور ہیڈبرج بھی لاہور میں بن رہے ہیں۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء کے لئے ٹاور اور ٹھوکر نیاز بیگ پر عالمی معیار کا بس ٹرمینل بنا رہے ہیں، فوڈ اینڈ ڈرگ لیبارٹری اور لوکل گورنمنٹ اکیڈمی بھی لاہور میں بن رہی ہے، سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے ایل ڈی اے کے دائرہ کار کو ایک بار پھر لاہور تک محدود کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 941011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش