0
Friday 2 Jul 2021 21:00

جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونیوالے بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم دھماکہ سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ جے آئی ٹی پانچ  ممبر پر مشتمل ہو گی، جس کا سربراہ ڈی آئی جی رینک کا افسر ہو گا۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی اور پولیس کا افسر شامل بطور ممبر شامل ہو گا۔جے آئی ٹی دھماکہ کی باریک بینی سے مکمل رپورٹ مرتب کرے گی۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم جوہر ٹاون دھماکہ میں کس غیر ملکی تنظیم کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کرے گی۔ جے آئی ٹی 15 روز میں دھماکہ متعلق رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 941212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش