0
Saturday 3 Jul 2021 14:28

پنجاب یونیورسٹی تصادم، 9 طلباء نے عبوری ضمانتیں کروا لیں

پنجاب یونیورسٹی تصادم، 9 طلباء نے عبوری ضمانتیں کروا لیں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کا جھگڑا عدالت تک پہنچ گیا۔ 9 طلبہ مقدمہ درج ہونے پر ضمانت کرانے سیشن عدالت پہنچ گئے۔ عدالت نے طلباء کی 13 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور پنجاب و بلوچ کونسلز کے درمیان جھگڑے سے متعلق طلبہ کیخلاف تھانہ مسلم ٹاون مین مقدمہ درج ہوا۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے 9 طلبہ عبوری ضمانت کرانے کیلئے سیشن عدالت پہنچے۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض طلبہ کی عبوری ضمانت تیرہ جولائی تک منظور کر لی۔
 
عدالت نے طلبہ کو مسلم ٹاون پولیس کو طلباء کو گرفتار کرنے سے کو روک دیا اور پولیس سے 13 جولائی کو واقعہ رپورٹ طلب کر لی۔ طلبہ کیخلاف مقدمہ میں ہنگامہ آرائی، ہلڑ بازی، چوری، ڈکیتی اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب یونیورسٹی میں اپنے ساتھیوں کیساتھ سٹڈی سرکل میں موجود تھے، جہاں پر جمعیت کے طلباء نے ہمیں دھمکیاں دینے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔ طلبہ نے الزام عائد کیا کہ تشدد بھی ان پر کیا گیا اور مقدمہ بھی انہی کیخلاف بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ بھی جمیعت کو سپورٹ کرتی ہے، انتظامیہ کا جانبدارانہ رویہ تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 941365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش