0
Saturday 3 Jul 2021 16:52

میٹرک و انٹر کے طلبہ کا وزیراعظم سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ

میٹرک و انٹر کے طلبہ کا وزیراعظم سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گذشتہ ماہ جون کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ صرف اختیاری مضامین کے امتحان دیں گے اور یہ امتحانات 10 جولائی سے ہوں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں انٹر اور میٹرک کے امتحانات 10 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں، جو 31 جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ سندھ میں میٹرک اور بارہویں کے امتحانات بالترتیب 5 جولائی اور 26 جولائی سے ہوں گے۔ امتحانات کے اعلان کے بعد سے طلبہ کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی سلسلے کا دورانیہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے انہیں منسوخ کرنے کا مطالبہ بارہا کیا جا چکا ہے اور طلبہ مختلف شہروں میں احتجاج بھی کر رہے ہیں۔ جیسے جیسے بورڈ امتحانات کے دن نزدیک آرہے ہیں، سماجی روابط کی مختلف سائٹس پر بھی مختلف ٹرینڈز کی صورت میں یہ مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور آج ٹوئٹر پر "ImranKhanStudentsKiSunLo" کے ہیش ٹیگ کے ذریعے وزیراعظم سے امتحانات منسوخ کروانے کی درخواست کی جار ہی ہے۔

حیران کن طور پر اس ٹاپ ٹرینڈ میں اب تک 12 لاکھ سے زائد ٹوئٹس کی جاچکی ہیں، جو پاکستان میں چلنے والے ٹاپ ٹرینڈز کی ٹوئٹس کی تعداد سے کہیں زیادہ ہیں۔ علاوہ ازیں آج "Shafqat mehmood" کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے اور طلبہ کی جانب سے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ اور ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم کو ان فالو کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ بورڈ کے امتحانات کے حوالے سے طلبہ کے موقف کے اہمیت دینے کے لیے شوبز سمیت دیگر معروف شخصیات کی جانب سے پوسٹس شیئر کی گئی ہیں۔ سینیئر تجزیہ کار و کالم نگار عارف حمید بھٹی نے ٹوئٹ کی کہ طلبہ، فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، حکومت کو ان کے خدشات سننے چاہئیں اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فورم میں اس پر تبادلہ خیال کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 941395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش