0
Wednesday 7 Jul 2021 09:59

طالبعلم کیساتھ بدفعلی کی ویڈیو اصلی ہے، فرانزک لیب نے تصدیق کر دی

طالبعلم کیساتھ بدفعلی کی ویڈیو اصلی ہے، فرانزک لیب نے تصدیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے مدرسے منظور الاسلام کے طالبعلم کیساتھ مفتی عزیزالرحمان کی جانب سے بدفعلی کا کیس، فرانزک سائنس ایجنسی نے مدعی صابر شاہ کی جانب سے پیش کی گئی بدفعلی کی ویڈیو درست قرار دیدی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو اصلی ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی۔ یہ ویڈیو مدعی مقدمہ طالبعلم صابر شاہ نے پولیس کے حوالے کی تھی۔ مفتی عزیزالرحمان اور اس کے چھ بیٹوں کیخلاف تھانہ شمالی چھاونی میں مقدمہ درج ہے۔ مفتی عزیزالرحمان اور اس کے تین بیٹے جیل میں ہیں جبکہ تین بیٹے عبوری ضمانت پر ہیں۔ مفتی عزیز الرحمٰن اور ان کے بیٹوں کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 (غیر فطری جنسی عمل) اور 506 (سنگین دھمکیاں دینے) کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مفتی عزیزالرحمان کیخلاف الزام ہے کہ وہ تین سال سے طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنا رہے تھے، جبکہ مفتی عزیزالرحمان نے ویڈیو کو سازش قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں نشہ آور مشروب پلا کر سازش کے تحت ویڈیو بنائی گئی ہے۔ دوسری جانب مفتی عزیزالرحمان نے پولیس کی حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، وہ اپنے گناہ پر شرمندہ اور خدا کی بارگاہ میں توبہ و مغفرت کے طلب گار ہیں۔ دوران تفتیش عزیز الرحمٰن نے پولیس کو یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالبعلم سے صلح کی کوشش بھی کرتے رہے اور اس کے والدین کو اس سلسلے میں لاہور بلایا، لیکن چونکہ پولیس انہیں ڈھونڈتی پھر رہی تھی، اس لیے وہ چھپ گئے اور لڑکے کے والدین سے ملاقات نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 942024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش