0
Wednesday 7 Jul 2021 16:38

مکران کے تینوں اضلاع میں دوسرے دن بھی بجلی منقطع

مکران کے تینوں اضلاع میں دوسرے دن بھی بجلی منقطع
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع تربت، پنجگور اور گوادر کے بعض علاقوں میں آج دوسرے روز بھی بجلی کی فراہمی یقینی نہ بنا سکی۔ تفصیلات کے مطابق مکران ڈویژن کی بجلی ایران سے آتی ہے، مگر گذشتہ دو دنوں سے تینوں اضلاع میں بجلی بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام الناس کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کی وجہ ایران میں بجلی کا شارٹ فال ہے۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان کے پاس مکران ڈویژن کو بجلی سپلائی کرنے کا کوئی متبادل ذریعہ موجود نہیں۔ عوام الناس نے جلد از جلد بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو پانی کے حصول کیلئے اور شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی اشد ضرورت ہے۔ ایسے حالات میں حکومت بلوچستان نے اپنے لوگوں کو نظرانداز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 942095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش