0
Friday 9 Jul 2021 01:12

موبائل فونز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، ہزاروں روپے کا اضافہ

موبائل فونز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، ہزاروں روپے کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ترمیمی کسٹم کوڈ جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے تحت 30 ڈالر تک کے موبائل فون پر 300 روپے فی سیٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے، 30 تا 100 ڈالر کے موبائل فون پر 3 ہزار روپے، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل فون پر 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ 200 تا 350 ڈالر کے موبائل فون پر 11000 روپے، 350 تا 500 ڈالر کے فی سیٹ موبائل فون پر 15000 روپے ڈیوٹی لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ 500 ڈالر سے زائد فی سیٹ پر 22000 روپے ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 942377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش