0
Saturday 10 Jul 2021 12:08

عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، عثمان بزدار

عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، انہوں نے مسئلہ کشمیر پر جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرنے کی مذموم کوشش کی، ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جعل ساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے، عمران خان نے مسئلہ کشمیر ہر بین الاقوامی فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھایا۔
خبر کا کوڈ : 942623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش