0
Thursday 15 Jul 2021 10:01

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں پھر تیزی سے اضافہ

پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں پھر تیزی سے اضافہ
اسلام ٹائمز۔ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث ہلاکت خیزیوں اور اس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 کورونا مریض انتقال کر گئے۔ پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 545 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 30 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 42 ہزار 330 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 943499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش