0
Saturday 17 Jul 2021 08:30

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رات گئے داتا دربار حاضری

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رات گئے داتا دربار حاضری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کی۔ عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ سمیت تمام بزرگان دین نے برصغیر میں امن وآشتی کا درس دیا۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 943843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش