0
Saturday 17 Jul 2021 22:50

سندھ میں کورونا کے 1300 سے زائد کیسز، 5 اموات رپورٹ

سندھ میں کورونا کے 1300 سے زائد کیسز، 5 اموات رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1300 سے زائد کیسز سامنے آگئے جبکہ صوبے میں اس وباء کا شکار ہوکر 5 افراد انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15908 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے مزید 1359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 5702 ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج مزید 389 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 320215 ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 4776235 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں سے اب تک 355445 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت 29 ہزار 528 کورونا مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 28 ہزار 487 گھروں میں، 70 آئسولیشن سینٹرز میں اور 971 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 889 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 59 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 1359 نئے کیسز میں سے 1051 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 367، وسطی سے 222، کورنگی سے 150، جنوبی سے 220، ملیر سے 59 اور ضلع غربی سے 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 61، سکھر میں 33، جامشورو میں 24، ٹھٹہ میں 24، شہید بینظیرآباد اور کشمور میں 17، 17، سانگھڑ میں 15، سجاول اور تھرپارکر میں 14، 14، بدین میں 13، مٹیاری میں 10، عمرکوٹ میں 8، خیرپور میں 7، نوشہرو فیروز میں 6، دادو میں 5، گھوٹکی، میرپورخاص اور ٹنڈو محمد خان میں 2، 2 جبکہ لاڑکانہ اور ٹنڈوالہیار سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 943972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش