0
Wednesday 21 Jul 2021 01:40

عید کے تینوں دن موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی

عید کے تینوں دن موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں دن موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کردی اور کہا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فارہیٹ ویو کے مطابق عید قرباں کے تین دن گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے، سابقہ مون سون سلسلے کے اثرات کے سبب شہر کا موسم مکمل ابر آلود رہنے اور اس دوران شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان موجود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی سمت سے معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تین روز کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، 21 جولائی کو خلیج بنگال میں مون سون کی نئی لو فارمیشن بن سکتی ہے، 23 جولائی سے نئے مون سون سلسلے کے اثرات سندھ کا رخ کریں گے۔

نتیجے میں 23 سے 25 جولائی کے درمیان تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، 24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت دیہی سندھ کے اضلاع بدین، ٹھٹھ، شہید بے نظیر باد، سکھر، لاڑکانہ کشمور، گھوٹکی، خیرپور، دادو، جامشورو، ٹنڈوالہ یاراور قمبر شہدادکوٹ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ منگل کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہا، ایم جناح روڈ، ملیر، لانڈھی سمیت کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ جناح ٹرمینل، گلشن حدید، اورنگی ٹاؤن میں ایک ملی میٹر جبکہ پی اے ایف بیس مسرور پر 0.7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 944427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش