0
Wednesday 21 Jul 2021 23:47

مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کیخلاف ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف

مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کیخلاف ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کے خلاف ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید الاضحٰی کے موقع پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پہنچے اور مورچوں پر موجود فوجیوں کے ساتھ عید گزاری۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور بارڈر سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے سرحدوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور مادر وطن کے دفاع کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کے خلاف ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی سماجی، اقتصادی جاری منصوبوں میں سول انتظامیہ سے تعاون کی تعریف بھی کی اور کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے پرعزم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 944523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش