0
Saturday 24 Jul 2021 17:40

چمن، پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کے دستے تعینات

چمن، پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کے دستے تعینات
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے دستوں کو چمن بارڈر کے انتظامات اور حفاظت کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے بارڈر پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر تعینات فرنٹیئر کور بلوچستان اور لیویز کے دستوں کو ہٹا کر پاکستان آرمی کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مطابق یہ فیصلہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کی آمد و رفت اور پاکستان میں عسکریت پسندوں کے داخلے کو روکنے کے لیے کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری، لیویز، رینجرز سمیت نیم فوجی دستے سرحدوں پر تعینات تھے، تاکہ غیر قانونی تارکین وطن، اسمگلنگ وغیرہ سمیت دیگر امور سے نمٹا جاسکے، تاہم افغانستان میں موجودہ غیر مستحکم صورتحال کا تقاضہ ہے کہ سرحد کے ساتھ باقاعدہ فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 944902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش