0
Saturday 24 Jul 2021 19:55

ڈیرہ اسماعیل خان، ڈاٹسن کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ، 25 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان، ڈاٹسن کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ، 25 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ میں ڈاٹسن الٹنے کے باعث بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن درازندہ راغہ سر کے قریب سواریوں سے بھری ڈاٹسن اُلٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں 25 سے 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈاٹسن لنڈی بلوچ سے راغہ سر جارہی تھی، ڈاٹسن میں زیادہ تعداد میں بچے سوار تھے، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ٹائپ ڈی درازندہ اور ڈی ایچ کیو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 944916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش