0
Sunday 25 Jul 2021 23:59

خمیس مشیط میں سعودی اہداف پر یمنی ڈرون و میزائل حملے

خمیس مشیط میں سعودی اہداف پر یمنی ڈرون و میزائل حملے
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے جیزان میں واقع جارح سعودی رژیم کے فوجی اہداف پر یمنی فورسز کے میزائل و ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان نے آج اعلان کیا ہے کہ صنعاء فورسز نے جیزان کی عسکری تنصیبات پر اپنے حملے میں کم از کم 3 خودکش ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ 1 بیلسٹک میزائل کا استعمال بھی کیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے 3 خودکش ڈرون طیاروں کے ساتھ سعودی عرب کے جنوب میں واقع جیزان نامی علاقے پر حملہ کیا گیا جبکہ سعودی فوجی اتحاد نے اپنے ہمیشہ کے دعوے کے مطابق اعلان کیا ہے کہ اس نے حملہ آور ڈرون طیاروں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ نے بھی اس حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے اس حملے میں ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ بیلسٹک میزائل بھی استعمال کئے گئے تھے جبکہ امریکی عرب چینل اسکائی نیوز نے دعوی کیا کہ اس حملے میں استعمال ہونے والا ایک بیلسٹک میزائل بھی مار گرایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش