0
Wednesday 28 Jul 2021 10:26

کراچی میں کار پر فائرنگ، غیر ملکی اور ڈرائیور زخمی

کراچی میں کار پر فائرنگ، غیر ملکی اور ڈرائیور زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں واقع گلبائی پل کے قریب فائرنگ سے غیر ملکی باشندہ ڈرائیور سمیت زخمی ہو گیا، دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گلبائی پل کے نیچے موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، زخمی غیر ملکی شخص انجینئر ہے جسے 3 گولیاں لگی ہیں، زخمی سمیت 2 افراد گاڑی میں کینپ سے آ رہے تھے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ زون جاوید اکبر کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کس سمت سے کی گئی یہ واضح نہیں ہوا ہے، گاڑی پر 2 گولیاں لگی ہیں، جس میں 2 افراد سوار تھے۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق دونوں افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کار میں ایک چینی باشندہ اور اس کا ڈرائیور موجود تھا، مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 945503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش