0
Wednesday 28 Jul 2021 18:14

یوم غدیر کی لکیر منافق اور مومن کی راہوں کو جدا کرتی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

یوم غدیر کی لکیر منافق اور مومن کی راہوں کو جدا کرتی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید غدیر کے موقع پر تمام محبان محمدﷺ و آل محمدﷺ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولایت علی ابن طالب معیار ایمان ہے۔ جس شخص کے دل میں فاتح خیبر حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں، اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ رسول کریمﷺ نے حضرت علی علیہ السلام کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت اور ان کی محبت کو واجب قرار دیا ہے۔ یوم غدیر اس لکیرکا نام ہے، جو منافق اور مومن کی راہوں کو جدا جدا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خالق و مالک کا ہر گھڑی، ہر ساعت شکر ادا کرکے بھی اس نعمت کا حق ادا نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے ہمیں ایسے گھرانوں میں پیدا کیا، جہاں بچوں کو لوریوں میں بھی یاعلیؑ یاعلیؑ کی صدا سنائی جاتی ہے۔ حق و باطل کی شناخت کے لیے ذکر علیؑ سے موثر کوئی دوسرا ہتھیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روز عید رب کریم کی نعمتوں کے شکر ادا کرنے کا دن ہے۔ تمام پیروان ولایت علیؑ ابن ابی طالب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آج کے دن اللہ تعالیٰ کے احکامات کی بجا آوری کرکے اس کی اس عظیم نعمت کا شکر ادا کریں۔ اپنے ضرورت مند عزیز و اقرباء کو خوشی کے موقعوں پر فراموش نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 945610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش