0
Thursday 29 Jul 2021 16:04

گورنر پنجاب نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل مسترد کر دیا

گورنر پنجاب نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ارکان پنجاب اسمبلی استحقاق بل 2021 کو آئین سے متصادم قرار دے کر مسترد کر دیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل کو اعتراضات کیساتھ سپیکر کو واپس بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے استحقاق بل کو آئین سے متصادم قرار دیکر مسترد کیا ہے۔ لگائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ بل کے تحت سپیکر اور استحقاق کمیٹی کو دئیے گئے اختیارات آئین کے آرٹیکل 66(3) اور 10 اے سے متصادم ہیں۔

استحقاق بل میں تجویز کی گئی سزائیں بھی آئین سے متصادم ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 8، 10 اور 10 اے اور آرٹیکل 25 کے تحت بل کا ازسرنو جائزہ لینا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل پر وزیراعظم اور وزیر اعلی ہائوس نے اعتراض کیا تھا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر نے استحقاق بل کی منظوری نہیں دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کے اعتراضات سپیکر پنجاب اسمبلی کو موصول ہوگئے ہیں اور سپیکر نے گورنر کے اعتراضات کے بعد اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 945758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش