0
Friday 30 Jul 2021 21:01

پشاور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کا بریک ڈاون

پشاور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کا بریک ڈاون
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور گردو نواح میں موسلادھار بارش سے  نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جب کہ شہر میں بارش سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ شہر کے جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہے ان میں کوہاٹ روڈ، سٹی سرکلر روڈ، گل بہار، دلہ زاک روڈ، ہشت نگری اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں، اور  بارش تھمنے کے بعد نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی نکل گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش