0
Saturday 31 Jul 2021 20:23

جسٹس فائز عیسیٰ ہسپتال منتقل، طبیعت ناساز

جسٹس فائز عیسیٰ ہسپتال منتقل، طبیعت ناساز
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبعیت کورونا کے باعث مزید ناساز ہوگئی ہے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کو ان کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ انہیں مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 946118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش