0
Sunday 1 Aug 2021 19:46

کراچی کے ہر ضلع میں ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے چلانے کا فیصلہ

کراچی کے ہر ضلع میں ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے چلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں محکمہ صحت نے ہر ضلع میں کم سے کم ایک ویکسی نیشن سینٹر کو 24 گھنٹے چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سومرو نے سماجی رابطے کی ایپ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ضلع وسطی میں واقع سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال اور نیو کراچی اسپتال میں 24 گھنٹے ویکس نیشن ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح ضلع شرقی میں ایکسپو سینٹر اور اوجھا اسپتال میں، ضلع جنوبی میں خالق دینا ہال اور جناح اسپتال میں شہریوں کو دن رات 24 گھنٹے ویکسن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قاسم سومرو نے مزید کہا کہ ضلع غربی میں سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال، ضلع ملیر میں مراد میمن گوٹھ اسپتال، اسی طرح ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ گورنگی نمبر 5 اسپتال میں بھی 24 گھنٹے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن ہو گی۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تمام ویکسی نیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے چلانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 946271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش