0
Monday 2 Aug 2021 00:52

طالبان کل بھی قاتل تھے، طالبان آج بھی قاتل ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

طالبان کل بھی قاتل تھے، طالبان آج بھی قاتل ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے تاریخی لیاقت باغ میں قرآن و اہل بیت کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ علامہ عارف حسین نے حق اور سچ کی بات کی، آج دوبارہ اسی آواز کو بلند کرنے کی ضرورت ہے، آج فتنہ پھر سر اٹھا رہا ہے، جس نے پوری دنیا میں قتل و غارت کا بازار گرم کیا، جس نے پولیس، فوج اور عوام کو شہید کیا، جس نے 80 ہزار شہریوں کو شہید کیا، جس نے امام بارگاہوں، خانقاہوں اور مزارات کو نشانہ بنایا، گلے کاٹنے والے یزید کے پیروکار ہیں اور حق و سچ کیلئے شہید ہونے کی بات کرنے والا حسین کا پیروکار ہے۔ حکومت کو کشمیر میں ٹیکنو کریٹ کے ٹکٹ کیلئے کوئی بندہ ملا بھی تو کالعدم جماعت کا ملا، اگر ہم نون لیگ کی کالعدم جماعتوں کے ساتھ روابط پر مخالفت کرسکتے ہیں تو آپ کی بھی مخالفت کرسکتے ہیں، طالبان کی حمایت کبھی قبول نہیں۔

حامد رضا کا کہنا تھا کہ طالبان نہ کل پاکستان کے وفادار تھے نہ آج ہوں گے، نہ آئندہ ہوں گے، یہ طالبان پاکستان کے احسانات بھول چکے ہیں، افغان حکومت کے عہدیداروں کے بیانات قابل مذمت ہیں۔ طالبان طالبان ہیں، ان میں اچھے برے طالبان نہ ڈھونڈیں، وہ لوگوں کو قتل کرنا جانتے ہیں، وہ پاکستان کے اداروں کے خلاف لڑنا جانتے ہیں، کیا افغان طالبان نے تحریک طالبان سے لاتعلقی اختیار کی ہے؟، ان سب کا قتل و غارت کا طریقہ کار ایک ہی ہے۔ جب تک آپ ماضی والی غلطی کو نہیں دہرائیں گے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر وہی غلطی دہرائی گئی تو ہمیں مخالف پائیں گے۔ کسی نجی جھتے کو جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں، ریاست سے کہتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کی باتوں میں نہ آئیں، یہ ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش