0
Wednesday 4 Aug 2021 01:39

عاصم باجوہ نے عہدہ کیوں چھوڑا، میں نہیں جانتا، خالد منصور

عاصم باجوہ نے عہدہ کیوں چھوڑا، میں نہیں جانتا، خالد منصور
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ عاصم باجوہ نے عہدے ‏کا چارج کیوں چھوڑا اس بارے میں نہیں جانتا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ چینی ‏کمپنیوں، کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کا میرا وسیع تجربہ ہے، وزیراعظم نے جو ذمہ داری دی ہے بخوبی ‏نبھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سے کل ملاقات ہوگی، ابھی چارج نہیں سنبھالا، ملکی ترقی کیلئے جہاں ‏بھی کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہوگی کام کریں گے، ملکی ترقی کیلئے جو بھی پروجیکٹس ہوں گے، مل ‏کر کام کریں گے اہم پروجیکٹس کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے، کوشش ‏ہوگی کہ اہم پروجیکٹس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے مدعو کیا اور کہا کہ آپ کو یہ ذمہ ‏داری دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان سے 2،4 دن پہلے ملاقات ہوئی تھی لیکن عاصم باجوہ نے ‏عہدے کا چارج کیوں چھوڑا اس بارے میں نہیں جانتا۔
خبر کا کوڈ : 946683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش