0
Wednesday 4 Aug 2021 15:12

ایرانی جوہری مذاکرات کے بارے جواد ظریف کی کتاب "رازِ سر بمہر" نشر

ایرانی جوہری مذاکرات کے بارے جواد ظریف کی کتاب "رازِ سر بمہر" نشر
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی حکومت کے اختتامیہ ایام میں امریکہ، برطانیہ، روس و چین سمیت 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ ایرانی جوہری معاہدے پر منتج ہونے والے مذاکرات کے بارے کتاب لکھ ڈالی ہے۔ سماجی رابطے کی ویبسائٹ انسٹاگرام پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں محمد جواد ظریف نے اپنی نئی کتاب "رازِ سربمہر" کی اشاعت کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے؛ سلام دوستو! رازِ سر بمہر نشر ہو چکی ہے جو 3000 سے زائد صفحات اور 6 جلدوں پر مشتمل ایرانی جوہری معاہدے پر منتج ہونے والے مذاکرات کی روایت ہے جسے بہادر ایرانی قوم کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔  محمد جواد ظریف نے لکھا کہ اس کتاب میں بعض دستاویزات اور مذاکراتی متن بھی شامل کئے گئے ہیں۔



اس کتاب کے مقدمے میں تحریر کیا گیا ہے کہ "رازِ سر بمہر" ایک ایسے اہم ترین تاریخی واقعے کی روایت ہے جس میں ملکی تقدیر کے موجودہ وقت کی تصویر کشی کی گئی ہے جبکہ اس تصنیف کی تدوین کا محرک؛ ان تمام رپورٹوں و روایتوں کا تجزیہ و تحلیل تھا کہ جن کی اشاعت کے بارے مدمقابل فریقوں خصوصا "امریکیوں" کی جانب سے خاص اہتمام کیا جاتا تھا تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق ذہنوں کو تیار اور اپنی خواہش کے مطابق تاریخ کو گھڑ سکیں۔ واضح رہے کہ یہ کتاب محمد جواد ظریف، علی اکبر صالحی، سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی کے قلم سے تحریر پوئی ہے جس کی تالیف کی زخمت سید علی موجانی نے اٹھائی ہے۔ 6 جلدوں پر مشتمل اس کتاب کے 5 حصوں کے عنوانات بالترتیب؛ "جنیوا کی کامیاب مفاہمت"، "عارضی مفاہمت سے لیکر کمرۂ تصنیف تک"، "متن کے انتخاب پر جھگڑا"، "مذاکرات کا ٹھندا و خشک موسم" اور "جوہری معاہدے کی پیدائش" ہیں۔
خبر کا کوڈ : 946755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش