0
Saturday 7 Aug 2021 01:25

لاہور میں نامزد صوبائی وزیر کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ، بھائی ہلاک

لاہور میں نامزد صوبائی وزیر کے بیٹے کی شادی میں فائرنگ، بھائی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسد کھوکھر کا بھائی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ شادی کی تقریب میں دیگر مہمانوں سمیت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزراء اور اہم شخصیات شریک تھیں۔ تقریب میں مزید مہمانوں کو آمد سے روک دیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خیریت سے ہیں اور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بالکل قریب آکر فائرنگ کی، وزیراعلیٰ کے سکیورٹی عملے نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا، بدقسمتی سے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کا نام ناظم ہے، وہ مانا والا کا رہائشی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جس کا نام عمر مظہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 947131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش