0
Saturday 7 Aug 2021 17:47

سندھ میں 9 اگست کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

سندھ میں 9 اگست کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ این سی او سی نے سندھ میں 9 اگست کو لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے تناظر میں 8 اگست تک سرکاری اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر 31 جولائی سے 8 اگست تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب این سی او سی نے سندھ میں لگے لاک ڈاؤن کو 9 اگست کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ این سی او سی اور سندھ حکومت کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سندھ خصوصاً کراچی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا، تاہم کورونا کی زیادہ شرح والے علاقوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے، جبکہ صونے میں اسکولز کھولنے اور امتحانات لینے کا فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں ہوگا، اجلاس میں سندھ میں ویکسی نیشن کی شرح کو بھی سراہا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محرم اور لاک ڈاوٴن ختم ہونے کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور کورونا پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوٴن لگایا جائے گا، جبکہ کراچی، حیدر آباد سمیت 13 شہریوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 947258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش