0
Saturday 7 Aug 2021 21:29

کوئٹہ, ویکسینیشن سینٹر کی بندش پر ڈاکٹرز کا سیکرٹری کی برطرفی کا مطالبہ

کوئٹہ, ویکسینیشن سینٹر کی بندش پر ڈاکٹرز کا سیکرٹری کی برطرفی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان میں سول ہسپتال کوئٹہ میں ماس ویکسی نیشن سینٹر کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سینٹر کی بندش سیکرٹری پرائمری ایند سیکنڈی ہیلتھ کیئر کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کرونا وباء کے دوران جہاں دنیا اپنے شہریوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے، وہیں لاوارث صوبہ کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر کو نااہل سیکرٹری نے تالے لگوا دیئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ کے سب سے بڑے ویکسین سنٹر کو بند کرنے کے باعث عوام ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے سیکرٹری ہیلتھ کو ہٹانے اور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 947293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش