0
Monday 16 Aug 2021 11:29

امام حسینؑ نے ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا، عاصم مخدوم

امام حسینؑ نے ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا، عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام ’’آزادی کا سبق اور نواسہ رسولؑ کا درس‘‘ کے عنوان سے بیت الامن شادمان لاہور میں سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت مولانا محمد عاصم مخدوم نے کی۔ سیمینار میں چیئرمین تحریک مووت اہلبیت صغیر عباس ورک، چیئرمین کُل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، ممتاز اہلحدیث عالم دین مولانا محمد یونس ریحان، علامہ اصغر عارف چشتی، قاسم علی قاسمی، مفتی سید عاشق حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔
 
مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول نے پوری انسانیت کو آزادی کیلئے بیدار کیا اور ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا نام ہے، درس حسینی مظلوم کیساتھ اور ظالم کیخلاف کھڑے ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی یزیدی قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کیلئے حسینیؑ جذبے کی ضرورت ہے۔ حافظ کاظم رضا نقوی کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام محسن انسانیت ہیں، امام حسین علیہ السلام نے مقام انسانیت کی عظمت کو بچانے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 948822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش