0
Tuesday 17 Aug 2021 20:04

ایام عزا تاریخ اسلام یاد دلانے کے ایام ہے، ذکر اہل بیتؑ ذکر الہی ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

ایام عزا تاریخ اسلام یاد دلانے کے ایام ہے، ذکر اہل بیتؑ ذکر الہی ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشترپارک میں عشرہ محرم کی آٹھویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین اور خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قرآنی آیات سے رہنمائی اور اہل بیتؑ کی سیرت و اسوہ اطہر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوتے تو آپ وہی کرتے جو آپ کے تربیت یافتہ پیارے نواسے حسینؑ نے کیا، ایام عزا تاریخ اسلام یاد دلانے کے ایام ہے، ذکر اہل بیتؑ ذکر الہی ہے، تمام تر کمالات کا مجموعہ حضرت محمد و آل محمدؑ ہیں، ہم سب حسین ابن علیؑ کے ماننے والے ہیں جنہوں نے نظریہ توحید کو کربلا میں بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سارا زمانہ اس لئے امام حسینؑ کو یاد کرتا ہے کہ اللہ چاہتا ہے کہ حسینؑ کو یاد کیا جاتا رہے، ہم اس عزاداری سید الشہداء کے صرف نوکر ہیں اور نوکروں کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیئے، مالک کے مہمانوں کا خیال رکھنا چاہیئے، امام حسینؑ کی دعائے عرفہ جو کہ درحقیقت علم و معرفت الہی کا سمندر ہے، اس میں سید الشہداء امام حسینؑ فرماتے ہیں، اے اللہ جس نے تجھے پا لیا اس نے کیا کھویا؟ اور جس نے تجھے کھو دیا اس نے کیا پایا اس ایک جملے پر باآسانی پی ایچ ڈی کا تھیسس تحریر کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 949082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش