0
Thursday 19 Aug 2021 01:30

اشرف غنی کی یو اے ای میں موجودگی کی تصدیق

اشرف غنی کی یو اے ای میں موجودگی کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ سابق افغان صدر اور ان کے اہل خانہ کو انسانی بنیادوں پر اپنے ملک میں رکھا ہوا ہے۔ سی این این کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روپوش افغان صدر کی یو اے ای میں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات نے انسانی بنیادوں پر سابق افغان صدر اور ان کے اہل خانہ کو متحدہ عرب امارات میں خوش آمدید کہا ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد افغان صدراشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ تاجکستان چلے گئے تھے۔ تاہم تاجکستان نے اشرف غنی کی ملک میں آمد یا ان کے طیارے کی تاجکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا میں زیر گردش ایسی خبریں اور اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ اس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں تھا کہ وہ کس ملک میں ہیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق افغان صدر ہمارے ملک میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 949232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش