0
Sunday 29 Aug 2021 23:47

افغانستان کی بدلتی صورتحال پر اقوام متحدہ نے پاکستان سے مدد طلب کرلی

افغانستان کی بدلتی صورتحال پر اقوام متحدہ نے پاکستان سے مدد طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان کی معاونت چاہتا ہے، اور پاکستان نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی بدلتی صورتحال کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان سے مدد طلب کرلی ہے، اور  پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرا دی ہے، جس کے بعد اب پاکستان اقوام متحدہ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے مدد کرے گا، اور عالمی ادارہ خوراک افغانستان میں آپریشن کے لئے پاکستان کے ایئرپورٹس کا استعمال کرے گا، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقوام متحدہ کو آپریشن کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فوڈ پروگرام کے تحت استعمال ہونے والی امدادی پرواز میں فوجی سامان لے جانا منع ہوگا، کسی قسم کا اسلحہ اور کیمیکل پرواز میں نہیں جائے گا، جو سامان جائے گا اس کی تفصیلات دینی ہوگی، اور عالمی ادارہ خوراک کو اس آپریشن کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ ایوی ایشن کے مطابق کابل خوراک پہنچانے کے لئے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال ہوگا اور اس کے لئے اسلام آباد اور پشاور کے ائیر پورٹس کو استعمال کیا جائے گا، دو افراد پر مشتمل پرواز اسلام آباد سے روزانہ کابل کے لئے روانہ ہوگی، اور ایم 18 ہیلی کاپٹر کے ذریعے 6 افراد پشاور سے خوراک لے کر کابل جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 951072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش