0
Thursday 2 Sep 2021 22:27

اسرائیل کیساتھ سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں کوئی شک نہیں، سید عبدالملک بدر الدین الحوثی

اسرائیل کیساتھ سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں کوئی شک نہیں، سید عبدالملک بدر الدین الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے آج حضرت زید بن علی بن حسین بن علی بن ابیطالب علیہم السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے قوم کے ساتھ خطاب کیا ہے۔ سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے اپنے خطاب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ و غاصب صیہونی رژیم کا ظلم دین، امن و امان، آزادی اور امت مسلمہ کے وقار کے خلاف شدید خطرہ ہے، کہا کہ جارح سعودی شاہی رژیم نے امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ بھی فوجی اتحاد بنا رکھا ہے اور اس بات میں کوئی شک و تردید نہیں۔

عرب چینل المسیرہ کے مطابق سید بدرالدین الحوثی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یمن پر جارحیت سمیت خطے کے ممالک کے خلاف سازشیں صرف اور صرف امریکہ و اسرائیل کے مفاد میں ہیں، کہا کہ یمنی قوم کے خلاف انجام پانے والے جرائم کی اس قدر زیادہ اور بڑے ہیں کہ امریکہ ہرگز ان پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔ سربراہ انصاراللہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ و اسرائیل کے ظلم کے خلاف یمنی قوم کا اختیار کردہ موقف حق پر مبنی ہے، کہا کہ وہ جنہوں نے امریکہ اور غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ فوجی اتحاد بنا لیا ہے، سخت غلطی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی غنڈہ گردی کے سامنے خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی جبکہ یہ دونوں رژیمیں فلسطین تا یمن؛ پوری امت مسلمہ پر ظلم ڈھانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قرآن حکیم کی تاکید ہے کہ دشمنی و محاصرے پر خاموشی اختیار نہ کی جائے، کہا کہ اگر ہم جنگ میں کوتاہی سے کام لیتے تو اس وقت صنعاء سمیت ہر یمنی صوبے میں امریکہ، برطانیہ و اسرائیل کے فوجی اڈے بن چکے ہوتے۔ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے خطاب کے آخر میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پورے ملک کو آزاد کریں گے اور ان تمام علاقوں کو بھی ضرور واپس لیں گے جن پر جارح سعودی فوجی اتحاد نے ناجائز طور پر قبضہ جما رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 951847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش