0
Tuesday 7 Sep 2021 19:31

بلوچستان کے مختلف مقامات پر حادثات، 4 افراد جانبحق، متعدد زخمی

بلوچستان کے مختلف مقامات پر حادثات، 4 افراد جانبحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ تیز رفتاری کی وجہ سے بلوچستان کے ایک مقام پر مسافر بس الٹ گئی ہے، جس کی وجہ سے تین افراد کی اموات اور 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ دوسرے مقام پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ریکی بوز کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی ایک مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق مسافر کوچ تیز رفتاری کی وجہ سے پل کے ساتھ ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو مستونگ کے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مچھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ جانے سے ایک شخص موقع پر جاںبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مچھ کے قریب آب گم کے مقام پر یہ واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شاہ دوست نامی شخص کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 952662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش