0
Wednesday 8 Sep 2021 02:06

کیوں نہ فواد چوہدری اور فردوس اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں، پشاور ہائیکورٹ

کیوں نہ فواد چوہدری اور فردوس اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں، پشاور ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کئے جائیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پرویز مشرف پھانسی سزا کے خلاف وفاقی وزراء کی خصوصی عدالت کے جج کے خلاف توہین آمیز بیانات پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی پنجاب حکومت فردوس اعوان کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس مسز مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ حاضر سروس چیف جسٹس کے خلاف ایسی توہین آمیز زبان کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ وزیر قانون فروغ نسیم، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر معافی مانگ چکے ہیں۔

فواد چوہدری اور فردوس اعوان کو 3 بار نوٹس جاری کیا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کریں۔ جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ ان لوگوں نے پریس کانفرنس میں توہین آمیز زبان استعمال کرکے پوائنٹ اسکورنگ اور اپنا جذبہ دکھانے کی کوشش کی ہے، کیا یہ لوگ جان بوجھ عدالت میں پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی ہے، اگر یہ لوگ منہ بند نہیں رکھ سکتے تو پھر عدالت میں پیش ہوں۔ فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کے وکلاء نے آئندہ سماعت پر دونوں کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 952724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش