0
Wednesday 8 Sep 2021 22:01

محبوبہ مفتی کی خانہ نظربندی افسوسناک ہے، سیف الدین سوز

محبوبہ مفتی کی خانہ نظربندی افسوسناک ہے، سیف الدین سوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو اس بیان پر کہ کشمیر میں نارملسی نہیں ہے، گھر میں نظربند کیا گیا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ ایک بیان میں سیف الدین سوز نے کہا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ پی ڈی پی کی پریذیڈنٹ نے کیا بات غلط کہی تھی، یہ بات تو عیاں ہے کہ کشمیر میں حالات نارمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کیا جانا بھی اسی بات کی دلیل ہے کہ کشمیر میں حالات بالکل نارمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر سخت افسوس ہو رہا ہے کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ کشمیر میں سیاسی لیڈروں کے تعلق میں اس قدر تنگ نظر ہوگئی ہے کہ محبوبہ مفتی کے حقیقت پر مبنی بیان کے لئے اُن کو نظربند کیا گیا ہے۔

سیف الدین سوز نے کہا کہ میں یونین ٹریٹری انتظامیہ کے لیفٹینٹ گورنر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ محبوبہ مفتی کو فوراً رہا کرے تاکہ وہ اپنی پارٹی پروگراموں میں شرکت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کے لئے بھی تعجب ہو رہا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ آئے دن یہ اعلان کرتی رہتی ہے کہ جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کے لئے ماحول سازگار ہے، کیا محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کرنا کشمیر کے حالات سازگار ہونی کی دلیل ہو سکتی ہے۔؟ اس پر جموں و کشمیر انتظامیہ کو ذرا غور کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 952848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش