0
Saturday 11 Sep 2021 21:03

افغانستان میں شکست کے بعد انڈیا فرقہ واریت پھیلانے پر اُتر آیا ہے، طاہر اشرفی

افغانستان میں شکست کے بعد انڈیا فرقہ واریت پھیلانے پر اُتر آیا ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان سے نکلنے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، الزام لگاتے ہیں پنج شیر  پاک فوج نے فتح کیا، لیکن دنیا اندھی نہیں، سب دیکھ رہی ہے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ طالبان نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم چاہتے ہیں دنیا افغانستان کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامی کے بعد اب فرقہ ورانہ فسادات اور تخریب کاری پر اتر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو پاکستان اور افغانستان کی عورت کی بہت فکر ہے، عافیہ صدیقی کی دنیا کو کیوں فکر نہیں ہے ؟۔
خبر کا کوڈ : 953243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش