0
Sunday 12 Sep 2021 22:17

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے پانچ اضلاع سے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 15، خضدار سے 2، گوادر، مستونگ اور قلعہ سیف اللہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 31637 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 330 ہے۔ ان افراد میں سے 7 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 342 اموات ہوچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش