0
Tuesday 14 Sep 2021 18:17

امریکہ نے کورونا کی فائزر ویکیسن کی 3 لاکھ 20 ہزار 580 خوارکیں لاہور کو عطیہ کر دیں

امریکہ نے کورونا کی فائزر ویکیسن کی 3 لاکھ 20 ہزار 580 خوارکیں لاہور کو عطیہ کر دیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور کیلئے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے کورونا سے نمٹنے کی ویکسین فائزر کی بھاری مقدار عطیہ کی ہے۔ ایکسپو سنٹر میں قائم ویکسی نیشن سنٹر میں ویکسین عطیہ کرنے کے موقع پر امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ کی طرف سے فائزر ویکسین کی تین لاکھ بیس ہزار پانچ سو اسی خوراکیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ اس سے پہلے اتنی ہی خوراکیں ملتان اور فیصل آباد کیلئے بھی آ چکی ہیں۔ ویکسین کی تازہ کھیپ شہر کے بڑے ویکسینیشن سنٹر لاہور ایکسپو سنٹر محکمہ صحت کے حکام کے حوالے کی گئی۔ ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے بھی شرکت کی۔

امریکی قونصل جنرل نے اس بات کو واضح کیا کہ پنجاب کو فراہم کی گئی فائزر ویکسین کی خوراکیں اس ویکسین کا حصہ ہیں جو امریکہ کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کی جا رہی ہیں۔ امریکی حکومت کی طرف سے 15.8 ملین خوراکین پاکستانی عوام کو عطیہ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کی اس بات کو دہرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کیخلاف مشترکہ لڑائی میں امریکہ دنیا بھر میں ویکسین کی فراہمی کا مرکز بن جائے گا، ہم دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جو کر سکتے ہیں تاکہ متعدی بیماریوں کے خطرے سے پہلے سے زیادہ محفوظ رہے۔

ولیم کے میکانیول نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ویکسین کی فراہمی کے بعد مجھے یہ خوشی ہے کہ امریکہ، پنجاب اور دنیا کو ویکسین فراہم کرکے بالکل وہی کر رہا ہے۔ مل جل کر کام کرکے ہم کورونا وائرس سے لڑ سکتے ہیں، ہم سب ایک ہیں اور مل کر عالمی وبا کو ختم کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے پاکستان سمیت دنیا کے 92 ممالک کو فراہم کرنے کیلئے فائزر ویکسین کی 500 ملین خوراکیں خریدی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش